پشاور،چترال اورلوئردیر سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں5.8 شدت کا زلزلہ۔
ملک کے شمالی علاقوں میں اتوار کو رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیہ کا ورد کرتے رہے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ پشاور،چترال ، لوئردیر، مالاکنڈ ایجنسی، شانگلہ اور دیگر کئی شہروں میں محسوس کیا گیا ،ریکٹر اسکیل پر شدت5.8 اور گہرائی116 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلےکامرکزافغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا، زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا