سری لنکا کےبلےبازkoshal silvaکولمبومیں ایک پریکٹس میچ کےدوران سرپرگیند لگنےسےزخمی ہوگئے
افسوسناک واقعہ کوشل سلوا کے شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کے دوران پیش آیا، وہ پالے کیلی میں پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہوئے، گیند سرپر لگ جانے کے بعد سری لنکن بیٹسمین کو ہنگامی بنیادوں پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال پہنچایاگیا۔ابتدائی سی ٹی اسکین کے نتائج میں انھیں خطرے سے باہر قرار دیاگیا ہے لیکن احتیاط کے پیش نظر انہیں زیرنگرانی رکھا جائیگا۔سر پر گیند لگنے کے وقت بھی سلوا ہیلمٹ اور اضافی پیڈز پہنے ہوئے تھے، چوٹ لگنے پر انھیں فوری طور پر کینڈی اسپتال پہنچایاگیا جہاں ابتدائی سی ٹی اسکین کے بعد انھیں طیارے کے ذریعے کولمبو منتقل کیاگیا، دو روزہ پریکٹس میچ دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلیے جاری تھا۔