Layyahمیں زہریلی مٹھائی سےہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثر ہونیوالے افراد ملتان کے نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زہر خورانی کے باعث ہسپتال میں زیر علاج مزید دو بچوں سمیت تین افراد دم توڑ گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد پچیس تک پہنچ گئی ہے۔ بچے کی پیدائش پر لائی گئی مٹھائی خاندان کیلئے موت کا پیغام ثابت ہوئی۔ زہریلی مٹھا ئی کھانے سے چوبیس افراد کی ہلاکت پر علاقے میں فضا کی سوگوار ہے۔ مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونیوالے افراد میں آٹھ بھائی اور ان کے دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مٹھائی میں زرعی دوائی شامل کی گئی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے مٹھائی کی دکان کے مالک کو گرفتار کرکے دکان سیل کردی تھی۔