رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بارہ ملزمان پر مشتمل ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا

ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پرگلشن اقبال میں کارروائی کی گئی جہاں سےبارہ افراد پر مشتمل ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا گیا، ملزمان مختلف علاقوں اور شاہراہوں پر ڈاکے مارتے تھے،گروہ کے سرغنہ غلام مرتضیٰ کا تعلق جئے سندھ متحدہ محاذ سے ہے جو فائرنگ،جلاؤ گھیراؤ، زبردستی دکانیں بند کرانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزمان میں شاہ زیب عرف شونی، سجاد علی عرف منا، آدم خان بلوچ ،عبدالستار بلوچ، بابر علی بروہی، محمد آصف، نظر احمد، وقاص علی، شہباز، دانش، ارسلان اور غلام مرتضی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائکليں، موبائل فون اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے