سلامتی کونسل شمالی کوریا پر نئی اور مزید سخت پابندیاں لگائے۔ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ شمالی کوریا پر نئی اور مزید سخت پابندیاں لگائی جائیں۔وائٹ ہائوس میں چین اور روس سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا کی موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔ادھر امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن جمعے کے روز شمالی کوریا کے بار ے میں سلامتی کونسل کے خصوصی وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں موجودہ پابندیوں کے اثرات اورنئے مناسب اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ریکس ٹلرسن اور امریکی وزیر خارجہ جم میٹس وائٹ ہائوس میں امریکی سینٹ کو شمالی کوریا کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔