سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے میں صرف ایک روز باقی ہے

سرکاری سکیم کے تحت جمع کرائی گئی درخواستوں میں الائیڈ بینک میں ستائیس ہزار چارسو اناسی، بینک الفلاح میں پانچ ہزارآٹھ سو ستاسی بینک آف پنجاب میں چھ ہزار چارسوچھتیس حبیب بینک میں پینسٹھ ہزار دوسو اڑتالیس حبیب میٹرو پولیٹن بینک میں پانچ ہزار چوبیس ایم سی بی میں تریسٹھ ہزار ایک سو پینسٹھ درخواستیں جمع کرائیں گئیں ۔۔میزان بینک میں پینتیس ہزار نوسواڑتالیس نیشنل بینک میں پچیس ہزارچہتر درخواستیں وصول ہوئیں ،یو نائیٹڈ بینک میں انتالیس ہزار آٹھ سو اکاسی، زرعی ترقیاتی بینک میں آٹھ ہزار دوسو چھپن درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ ۔ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ چھبیس اپریل ہے اوردرخواستوں کی قرعہ اندازی اٹھائیس اپریل کو ہو گی۔۔۔۔۔حکام کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزار پانچ سو چھبیس عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔اکہتر ہزار سے زائد عازمین حج نجی ٹور آپریٹر ز کے تحت حج کریں گے۔۔واضع رہے کہ رواں سال مجموعی طور پر ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔