ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی فوج کی نگرانی میں مردم و خانہ شماری کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد اور راولپنڈی میں مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔۔۔ پہلے تین روز خانہ شماری اور اگلے تین روز تک مردم شماری ہوگی۔۔۔۔۔ اسلام آباد کوایک سو پینتیس سرکلز میں تقسیم کیا گیا ہے،،، فوج اور سول کے دو دو افراد پر مشتمل چھے سو باون ٹیمیں تشکیل دی گئ ہیں،،، مردم شماری کی ٹیمیوں کی حفاظت کیلئے پولیس ، رینجرز اور فوج کی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔۔۔ چارج سپریٹینڈنٹ نے عوام سے مردم شماری میں بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے دوسری طرف شہریوں کا کہناہے کہ مردم شماری بہت پہلے ہو جانی چاہیے تھی لیکن دیر آید درست آید ۔۔۔۔ امید ہے کہ مردم شماری کا عمل جلد اور کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔حکام کاکہناہے کہ مردم شماری کے دوران کوئی بھی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی پایا گیا تو اسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔