وینزویلا میں اپوزیشن کا احتجاج چوتھے ہفتے میں داخل ہو گیا

وینزویلا میں اپوزیشن کا احتجاج چوتھے ہفتے میں داخل ہو گیا،، دارالحکومت کراکس میں مظاہرین نے حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا اور دھرنا دیا،، ملک میں صدر کے فوری مستعفی ہونے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، پُر تشدد مظاہروں میں اب تک اکیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں