چین میں کلائمبنگ ورلڈ کپ کا آغازہوگیا

چین میں کلائمبنگ ورلڈ کپ کا آغازہوگیا ، چینی شہرچونگ کنگ میں ہونے والے دلچسپ مقابلے میں دیوار پررکاوٹیں نصب کی گئی ہیں،، جس میں کلائمبرز کو کمر سے رسی باندھ کر مختصر ترین وقت میں زمین سے دیوار کے سرے تک پہنچنے کی کوشش کرنا ہوگی،منفرد نوعیت کے مقابلے میں دنیا بھر سے 180ماہر کلائمبرز چونگ کنگ پہنچے ہیں جو اپنی رفتار اور طاقت کے بلبوتے پر رکاوٹوں کو تھام کر بلند دیوار کو سَر کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔