ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ چار دہشتگردوں کو تخہ دار پر لٹکا دیا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے چار انتہائی خطرناک دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی،،، چاروں دہشتگرد معلوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، تختہ دار پر لٹکائے جانے والے دہشتگرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے،،، آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والے دہشتگردوں میں رحمان الدین ،مشتاق خان، عبید الرحمان،طفر اقبال شامل ہیں،،رحمان الدین کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا،،، جو سیکورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور امن کمیٹی کے رکن کے قتل میں ملوث تھا، دہشتگرد نے ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا، مشتاق خان تحریک طالبان کا سرگرم رکن تھا،،، جس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے کئے، دہشتگرد بم بنانے کا ماہر تھا،،، عبید الرحمان اور ظفر اقبال بھی تکالعدم تحریک طالبان کے سرگرم رکن تھے،،، دہشتگرد عبید رحمان نے کئی معصوم شہریوں کو قتل کیا، جبکہ ظفر اقبال نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا، دہشتگرد کے حملوں میں ایف سی کے جونئیر کمیشنڈ افسر اور ایک سپاہی شہید ہوئے۔جبکہ ایک سپاہی اور پولیس اے ایس آئی زخمی ہوئے تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشتگردوں نے کو ملٹری کورٹ سے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔