وزیراعظم نوازشریف نے پاراچنار دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیراعظم نوازشریف نے پاراچنار دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی درجات کی بلندی کیلئے دعا اور متاثر خاندان سے ہمدری کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی پاراچنار میں مسافر گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں پاراچنار میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے معصوم شہریوں کا خون بہایا۔ دہشتگرد کسی بھی طرح رحم کے مستحق نہیں۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف قوم کو متحد رکھے گی