-پاکستانی عوام نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا

اسلام آباد میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کی تقریب حلف برداری ہوئی، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی دور میں پاکستان میں سیاحوں کے چارٹر طیارے آتے تهے لیکن دہشتگردی کے باعث غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان آنا کم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، پاکستان میں جلد سیاحت کو دوبارہ فروغ ملے گا، بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کے لیے قومی سیاحت کو فروغ دینا ہوگا۔ساٹمریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی عوام نے جس بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کا مثبت تاثر دکھانے لیے میڈیا کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔