وفاق کی تجویز کردہ پانی کی پالیسی پر سندھ کو سنگین تحفظات ہیں: مراد علی شاہ

ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق نیو سندھ سیکریٹریٹ میں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت، اٹھائیس اپریل کو ہونے والی اسلام آباد میں سی سی آئی اجلاس کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا،،جلاس کے ایجنڈے میں اعلیٰ تعلیم، قومی غذائی تحفظ، پلان 4، ایل این جی کی درآمد، چھٹی مردم شماری،، قومی جنگلات کی پالیسی دو ہزار پندرہ، ریگیولیشن آف جنریشن میں ترمیم، بجلی کی ترسیل اور تقسیم ایکٹ انیس سو ستانوے، آرٹیکل ایک سو چون کا قانونی نفاذ اور کراچی کے لیے پانی کی فراہمی شامل ہیں،اجلاس میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت قومی پانی کی پالیسی بنانا چاہتی ہے، سندھ چاہتا ہے کہ کراچی کے علاقوں اور اس کی معیشت کو تحفظ فراہم کیا جائے، وفاق کی تجویز کردہ پانی کی پالیسی پر سندھ کو سنگین تحفظات ہیں، انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر واپڈا، ریلوے اور اس قسم کے دیگر قومی اداروں کے چیئرمین یا سربراہ سی سی آئی کے ذریعے مقرر ہونے چاہئیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ سی سی آئی اجلاس میں بات کریں گے کہ سندھ کے ان 11 اضلاع کے دیہاتوں کو گیس فراہم کی جائے جہاں سے گیس نکلتی ہے،