روس افغانستان میں امریکہ کی فوج کے خلاف طالبان کو ہتھیار فراہم کررہاہے۔ امریکہ

امریکہ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ افغانستان میں امریکہ کی فوج کے خلاف طالبان کو ہتھیار فراہم کررہاہے۔افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے وزیر دفاع جم میٹس کے ساتھ کابل میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوئوں کوہتھیار فراہم کرنا پرامن مفاہمت میں پیشرفت کیلئے اچھا طریقہ نہیں ہے۔اس سے قبل امریکہ کے ایک اور اعلی عہدیدار نے کابل میں صحافیوں کو بتایا کہ روس طالبان کو مشین گینیں اور درمیانے درجے کے ہتھیار فراہم کررہا ہے جنہیں وہ جنوبی صوبوں ہلمند، قندھار اور Uruzgan میںاستعمال کررہے ہیں۔