ترک فضائیہ کی کارروائی میں 5کرد پشمرگا جنگجو ہلاک

عراقی کردستان میں ترک فضائیہ کی کارروائی میں 5کرد پشمرگا جنگجو ہلاک ہو گئے۔مقامی زرائع کے مطابق کردستان کے سرحدی علاقے کے قریب ترک فضائیہ کے تازہ فضائی حملے میں غلطی سے پشمرگا جنگجوﺅں کو نشانہ بنایا ،ترک فوج نے پی کے کے کرد باغیوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا تھا تاہم اس میں پانچ پشمرگا فائیٹرز مارے گئے۔اس بارے ترک فوج کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔