رانا ثناء اللہ کپتان پر برس پڑے، کہا کہ پی ٹی آئی کا ٹولہ اختلافی نوٹ کو فیصلہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کپتان اور پیپلز پارٹی پر تنقید کے نشتر چلائے،،، کہا کہ کرپشن کےخلاف آصف زرداری کی مہم قیامت کی نشانی ہے، انہوں نے اپنی توپوں کا رخ کپتان کی طرف موڑتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا ٹولہ اختلافی نوٹ کو فیصلہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جےآئی ٹی پر دباؤ ڈالنےکیلئےمہم چلائی جارہی ہے،،، وڈیو پیغام سےعمران خان کی سازش ثابت ہوتی ہے،، پی ٹی آئی اپنےپروپیگنڈےکوبڑھانےکیلئےجلسہ کرنےجارہی ہے،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اختلافی نوٹ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ثابت کرنیکی کوششیں توہین عدالت ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی فیصلہ ہے، یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے، امید ہے سپریم کورٹ منفی ہتھکنڈوں کا مکمل نوٹس لے گی۔۔رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید اور امیر جماعت اسلامی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا،،ان کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس کی رپورٹ کی سفارشات پر بھی عمل کیاجائےگا، نیوزلیکس پر نہ کسی سے زیادتی ہوگی نہ ہی کسی کا لحاظ کیا جائے گا