ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاءکی فروخت پر 3 افراد کو جیل بھیج دیاگیا۔

ایگزیکٹیو مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان نے زیر دفعہ 188,3/7کے تحت 3 افرد کو جیل بھیج دیا‘منگل کو میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم ،فوڈ انسپکٹر راشد حسین قاسمی نے میونسپل فورس کے ہمراہ گلگت شہر کی بیکریوں کے بھٹیوں پر چھاپے مارے دوران چھاپہ مسمی محمد آصف ،محمد نوید اور فاروق احمد کی دکانوں میں ناقص صفائی ،اور غیر معیاری مضر صحت طریقے سے مٹھائیاں و اشیا ءخوردنوش رکھنے پر میونسپل فورس کے زریعے سے ایکزیگٹیو مجسٹریٹ درجہ کی عدالت میں پیش کر دیا ‘عدالت نے اوپن ٹرائل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ ملزمان کو جیل کی سزا سنا دی ۔