ملک کا سیاسی پارہ آسمان چھونے لگا، پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کردیا

پاناما فیصلے کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل، سیاسی پارٹیوں نے انتخابی مہم شروع کردی،،، پیپلز پارٹی نے خیبرپختوانخوا میں پڑاؤ ڈال لیا،،ملاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے مخالفین پر پھر تنقید کے تیروں کی بوچھاڑ کر دی،،، کہا کہ نواز شریف کا قصہ اب ختم ہو چکا ہے، حکمران مرغی اور انڈوں سے لے کر بجلی تک کا کاروبار کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام وسائل پر ایک ہی خاندان کا قبضہ ہے، ایک سیاست دان خود کو پٹھان کہتا ہے کہ لیکن وہ جعلی پٹھان ہے،، عمران خان نے خیبر پختونخوا کی عوام سے صرف وعدے کیے، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سوات میں امن قائم کرنا شہید بی بی کا خواب تھا، سوات کے لوگوں نے امن کےلیے بے پناہ قربانیاں دیں، سوات میں پاکستان کا پرچم پیپلز پارٹی نے لہرایا،،، صوبے میں کام صرف ہمارے دور میں ہوا ہے،،آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم خیبرپختونخواسمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے، عوام کے ساتھ ظلم کو ہم برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے اسلام آباد میں بھی جلسے کا اعلان کیا۔