ضرب عضب میں خیبر ایجنسی کے عارضی طورپر بے گھر 91ہزار 689 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے۔

ضرب عضب میں متاثر ہونے والے خیبر ایجنسی کے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، 91ہزار 689 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ، واپس جانے والے افراد میں 25ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 10ہزار روپے بذریعہ موبائل سم ادا کئے جارہے ہیں۔ ایف ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے خیبر ایجنسی کے عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی کا عمل جاری ہے جس کے تحت اب تک 91ہزار 689 خاندان واپس اپنے علاقں میں پہنچ گئے ہیں ، واپس جانے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کو 25ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 10ہزار روپے بذریعہ موبائل سم ادا کئے جارہے ہیں۔ حکام کے مطابق واپس جانے والے افراد میں 6 ماہ کے لئے خشک راشن ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت فراہم کیاجارہاہے جبکہ عارضی طورپر رہائش کے لئے خیمے اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءبھی فراہم کی جارہی ہیںَ۔ حکام کے مطابق بے گھر افراد کی واپسی کے عمل کا آخری مرحلہ 30 اپریل تک اختتام پذیر ہو گا۔