امریکی میزائل بردار آبدوز ”یو ایس ایس مشی گن“ جنوبی کوریا پہنچ گئی۔
امریکا کی جدید میزائلوں سے لیس آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی جس کا مقصد شمالی کوریا کی جانب سے اپنی فوج کی 85 ویں سالگرہ کے موقع پر جوہری یا میزائل تجربے کے امکانات ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی جدید میزائلوں سے مسلح یوایس ایس مشی گن آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی ہے جو طیارہ بردار بحری جنگی بیڑہ ”کارل ونسن“ کے بیڑے میں شامل ہوجائے گی۔انھوں نے بتایا کہ آبدوز کی آمد کا مقصد شمالی کوریا کی فوج کی 85 ویں سالگرہ کے موقعے پر کسی اشتعال انگیز کارروائی کے نتیجے میں بعد کی صورتحال میں معاونت ہے۔