پنجاب اسمبلی میں ایک مرتبہ پھرحکومت مخالف نعروں کی گونج چھائی رہی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ چھتیس منٹ کی تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوا تو،،،، وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے،،، وزیراعظم کے استعفے سے متعلق متحدہ اپوزیشن کی جمع کروائی ہوئی قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا وزیراعظم پر اعتماد کی حکومتی قرارداد پیش کرنے کی اجازت تو دے دی گئی لیکن اپوزیشن کی وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ، جس پر ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی, اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران ہی کورم کی نشاندہی ہو گئی