۔سندھ میں گٹکے کی تیاری اورفروخت پرپابندی کے باوجود صوبائی وزیرقانون ضیا الحسن لنجارسمیت دواراکین اسمبلی اجلاس کے دوران گٹکا کھاتے رہے
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکرآغا سراج درانی نے وزیرقانون ضیا الحسن لنجاراورایم پی اے فرازڈیرو کوگٹکا کھاتے دیکھا توانہیں تنبیہ کی۔اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ سپاری یا تمباکوکھانا ایوان میں منع ہے اوراگرتمباکوکھانے کا شوق ہے توایوان سے باہرجا کرکھائیں۔
اسپیکرسندھ اسمبلی کی جانب سے تنبیہ کرنے پروزیرقانون ضیاءالحسن لنجاراورفراز ڈیروایوان سے باہرچلے گئے۔سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھرمیں گٹکے کی تیاری اورفروخت پرپابندی عائد کررکھی ہے۔اے کے محسن وقت نیوزکراچی