سورج آگ برسانےلگا،بیشتر علاقوں میں پارہ 40 سے تجاوزکر گیا
ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی عروج پرہے،، میدانی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں سورج آگ برسا نے لگا،، ٹمپریچر چالیس کراس کرگیا، تربت اور ڈی آئی خان میں پارہ اکتالیس،لاہور اور فیصل آباد میں چالیس،ملتان میں بیالیس جبکہ حیدرآباد میں تینتالیس اور سکھر میں پینتالیس تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی فاٹا اور مالاکنڈ ڈویژن میں تیزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورخشک رہا،، سب سے زیادہ گرمی پڈعیڈن،جیکب آباد،شہیدبینظیرآباد،دادو،سکھر،میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکی گئی۔