22 برس پہلے تحریک انصاف کی بنیاد رکھی,29 اپریل کومینار پاکستان کے سائےتلےخوشیاں منائیں گے: کپتان
تحریک انصاف کے22ویں یوم تاسیس پر کپتان نےکھلاڑیوں کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آج سے ٹھیک بائیس سال پہلےتحریک انصاف کی بنیاد رکھی تھی ۔ آج ہماری جماعت کی سالگرہ ہے۔آپ نے اس سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانا ہے۔ اس کے لئے آپ کو 29 اپریل کو مینار پاکستان پہنچنا ہے۔ 29 اپریل کو مینار پاکستان کے سائے تلے مل کر خوشیاں منائیں گے۔ عمران خان نےکہا کہ مینارِ پاکسان جلسے میں وہ نئے پاکستان کی تعمیر کے خواب کی تفصیلات بھی کارکنوں کے سامنے رکھیں گے۔