پاکستان ون ڈے کپ ایونٹ میں پنجاب ، سندھ ،خیبرپختونخوا، بلوچستان اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں شرکت کریں گی
فیصل آباد میں آج سے پاکستان ون ڈے کپ کا میلہ سجے گا،،، ایونٹ میں پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں برتری کی جنگ لڑیں گی،پچاس اوورز پر مشتمل تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، پانچوں ٹیمیں چار،چار میچز کھیلیں گی جس کے بعد دو ٹاپ سائیڈز چھ مئی کو فائنل میں مقابل ہوں گی، میچز دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔پنجاب کی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے،سندھ کی کمان عمر امین کے سپرد کی گئی ہے جبکہ فوادعالم کو نائب کپتان بنایا گیا ہے،خیبرپختونخوا کے کپتان محمد حفیظ اور نائب کپتان شان مسعود ہونگے،،، بلوچستان کی ٹیم کے کپتان احمد شہزاد ہیں، فیڈرل ایریاز کے سکواڈ کی قیادت کامران اکمل کو سونپی گئی ہے