ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر باسٹھ برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
1956ءمیں کراچی میں پیداہونے والی مدیحہ گوہر معروف ڈرامہ نویس، ڈائریکٹر اور رائٹر شاہد محمود ندیم کی اہلیہ تھیں، انہوں نے گورنمنٹ کالج سے انگلش میں ایم اے کیا، لندن یونیورسٹی سے تھیٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی، خواتین کے حقوق کیلئے1983ء میں اجوکا نام سےتنظیم بنائی جو ایشیاء اور یورپ میں فعال ہے، اسی نام سے تھیٹر کی بنیاد رکھی،وہ پچھلے 34 برس سے اجوکا تھیٹر چلا رہی تھیں ،جس کے ذریعے انہوں نے سماجی مسائل کو اجاگر کیا۔ 2006ء میں اجوکا کےزیرِاہتمام سماجی امور کے کام کے اعتراف میں ہالینڈ کی جانب سے انہیں پرنس کلوس ایوراڈ دیاگیا۔ مدیحہ گوہر کو 2014ء میں ان کی فنی خدمات پر فاطمہ جناح ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام پاکستان، بھارت، یورپ اور امریکا میں 3 درجن سے زائد اسٹیج ڈرامے کیے۔ مدیحہ گوہر کو فنی خدمات پر 2003ء میں تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔