سعودی کابینہ نے تجارتی رہن کے قانون کی منظوری دیدی۔
سعودی کابینہ نے تجارتی رہن کے قانون کی منظوری دیتے ہوئے حفر الباطن کو میونسپلٹی کا درجہ دے دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض کے قصر یمامہ میں اجلاس کی صدارت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ نے بین الاقوامی ، علاقائی اور عرب حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹیں سننے کے بعد تجارتی رہن کے قانون کی منظوری دیتے ہوئے حفر الباطن کو میونسپلٹی کا درجہ دے دیا ہے۔سعودی کابینہ نے واضح کیا کہ خادم حرمین شریفین آئندہ ہفتے کو القدیہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور یہ ریاض کے مغرب میں قائم کیا جائے گا جو تفریحی ، ثقافتی اور کھیلوں کا شہر ہوگا جس سے مملکت کو مزید اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔