انڈونیشیا: تیل کے کنوئیں میں آگ لگنے سے10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں تیل کے کنوئیں میں آگ لگنے کے نتیجہ میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈنیشیا کے صوبہ آچے میں تیل کا غیر قانونی کنواں ایک رہائشی علاقے میں واقع تھا جس میں رات ڈیڑھ بجے آگ بھڑک اٹھی اور اس نے تین قریبی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ مکانات سے 10 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کنوئیں میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔