گجرات: ایف آئی اے کی کارروائی ، لیبیا کشتی حادثے کامرکزی ملزم گرفتار
گجرات میں ایف آئی اے نے کارروائی کر کے لبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم شکیل احمد نے تین افراد قاسم بیگ، محمد سعد الیاس اور فواد اسلم کو لاکھوں روپے کے عوض یورپ بھجوایا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق تینوں افراد لیبیا جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔