منصور احمد کی بےبسی پر حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ سابق وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل
لاہور: سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی وقت نیوز سے حصوصی گفتگو ورلڈ چیمپئن گول کیپر منصور احمد کی حالت پر دلی تکلیف ہوئی ہے۔ منصور احمد کی بےبسی پر حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ جن کے پاس اختیارات اور فنڈز ہیں انکے پاس وقت نہیں۔ حکومت گول کیپر منصور احمد کے علاج کے لیے فوری اقدامات کرے۔ شاہد خاقان عباسی کا ماضی میں کھیلوں سے تعلق نہیں رہا لیکن کیا بحثیت وزیراعظم وہ ہاکی اولمپئین کی بیماری سے لاتعلق کیسے ہیں؟؟۔ ظفر اللہ جمالی
بھارت سے علاج کی اپیل قومی وقار کے بھی منافی اور حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزراعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ منصوراحمد کے علاج میں ذاتی دلچسپی لیں۔
ظفر اللہ جمالی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کھیل اور کھلاڑیوں کے معاملات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ آئی پی سی منسٹر ریاض پیرزادہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہاکی فیڈریشن کے موجودہ سیٹ اپ کا اپنا پیٹ نہیں بھرتا۔
منصور احمد کی صحت اور زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔ گولڈ میڈل اور ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے والے پلئیرز کی ایسی بےبسی حکمرانوں کی ترجیحات کو واضح کرتی ہے۔ ظفر اللہ خان جمالی