سعودی”ایس ٹی سی“ مہنگا ترین ٹریڈ برانڈ قرار دیدیا گیا۔
انٹرنیشنل برانڈ فنانس کمپنی نے سعودی ” ایس ٹی سی“کو مملکت کا مہنگا ترین تجارتی مارکہ قرار دیدیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق 2018ءکے دوارن انٹرنیشنل برانڈ فنانس کمپنی نے”ایس ٹی سی “ کو 25 عالمی تجارتی مارکوں سےبرتر قرار دیا جس کے مالی ذخیرہ 6.7 ارب ڈالر ہے اور یہ کمپنی سعودی ویژن 2030ءکے اہداف کی تکمیل میں لگی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ برانڈ فائنانس عالمی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر لندن میں ہے اور یہ 20 سے زیادہ ممالک میں سرگرم ہے۔