سعودی عرب میں سینما ٹکٹ کی قیمت 75 ریال کرنے پر تنقید
سعودی عرب میں سینما کی ٹکٹ کو 50 ریال سے 75 ریال کرنے پر شدید تنقید شروع ہو گئی۔ سعودی سینما گھر کے ٹکٹوں کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی کے اس اعلان نے کہ ٹکٹ 75ریال کا ہوگا سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔ سعودیوں نے متضاد آراءدیں تاہم زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں سینما گھر جانے کے لئے فی کس 75ریال حد سے زیاد ہ ہیں جسے فوری طور پر کم کیا جانا چاہیے۔