پاکستان کیلئے جتنا دل ایک فوجی اور جج کا دھڑکتا ہےاتنا ایک سیاستدان کا بھی دھڑکتا ہے۔ احسن اقبال
اسلام آباد میں پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی انتشار کی جانب دھکیلا جا رہا ہے، آج چین امن و سلامتی کی وجہ سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
احسن اقبال نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے ان پر وائس چانسلر کو غیر قانونی تعینات کرنے کا الزام عائد کیا۔بنا ثبوت کے الزام برداشت نہیں۔ اگر آپ کی توہین ہوتی ہے تو ان کی بھی توہین ہوتی ہے۔ چیف جسٹس کو اختیار نہیں کہ وہ انہیں طعنے دیں۔ سیاستدان کی بھی اتنی عزت ہے جتنی کسی جج یا فوجی کی ہے
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف پاکستان نے جنگ میں فتح حاصل کی،ملک میں امن اور سلامتی نہیں ہو گی تو ترقی ممکن نہیں۔