اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس کی سماعت دو مئی تک ملتوی
احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی. ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے.تیسرے ملزم صدر نیشنل بینک سعید احمد پیش نہ ہوئے. عدالت نے استفسار کیا کہ سعید احمد کہاں ہیں.جس پروکیل قاضی مصباح نے عدالت کو بتایا کہ سعیداحمد ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں ہیں،استثنیٰ دیا جائے.جس پرعدالت نے سعید احمد کی ایک دن حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کر لی. سعید احمد کی جگہ ان کے نمائندے ذوالفقار عدالت میں پیش ہوئے. استغاثہ کے گواہ عبدالرحمان گوندل کا بیان قلمبند کیا گیا .گواہ عبدالرحمان نے بیان دیا کہ جوچیک میں نے پیش کیے وہ اسحاق ڈار کے ذاتی اکاؤنٹس ہیں. تنخواہ کے علاوہ دیگر رقوم بھی اس اکاؤنٹ میں ڈالی گئیں.عدالت میں بینک الفلاح کے ملازم محمد عظیم کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا.عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو مئی تک ملتوی کردی.دومئی کو وکیل صفائی محمد عظیم پر جرح کریں گے۔۔۔۔