فنانس ڈویژن کےجاری منصوبوں کے لئےگیارہ ہزارآٹھ سواڑسٹھ بلین روپے, 9نئےمنصوبوں کے لئے 2147 بلین روپے مختص ہوں گے
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کیڈٹ کالج کھارن کی تعمیر کے لئے 502 ملین روپے، حیدرآباد میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے150 ملین روپے رکھے جائیں گے۔ ڈیرہ بگٹی میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 747 ملین روپے،سدرن سیوریج پلانٹس کے لئے 235 ملین روپے مختص ہوں گے۔بلوچستان ڈیرہ بگٹی میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے747 ملین روپے،گوادر جڑی منصوبے کے لئے 60 ملین ، ڈسٹرکٹ سبّی میں سڑک کے لئے 793 ملین ،ڈگری تونسہ سڑک بلوچستان میں شیئرنگ کی بنیاد پر 450 ملین روپے مختص کئے جایئنگے۔ گریٹر کراچی سیوریج پروگرام پر862 ملین روپے ،کراچی واٹر سپلائی پر600 ملین روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ بجٹ میں بلوچستان گوادر مینیجمنٹ اتھارٹی کے لیے 1000 ملین روپے ہوں گے۔نئے منصوبوں میں وفاقی آڈٹ کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 300 ملین اور انسٹیٹیوٹ آف پیٹرولیم کرک کے لئے 142ملین روپے مختص کئے جایئنگے۔ سی ای ٹی پی پلانٹ کراچی کی تعمیرکےلیے500 ارب مختص کئےجائیں گے۔