تحریک انصاف نے آئںدہ مالی سال کے بجٹ کی مخالفت کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہ اکہ نیشنل اکنامک کونسل سے پاس کرایا گیا ایجنڈا بے معنی ہے۔جبراََ ترقیاتی بجٹ پاس کرایا گیا جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔یہ بجٹ پیش کیا گیا تو وزیر خزانہ کو بجٹ تقریر نہیں کرنےدیں گے,شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے پاس آئندہ سال کا بجٹ پیش کرنے کا کوئی اختیار نہیں، ابھی صرف چار مہینے کا بجٹ پیش کیا جائے۔ معاملے پر اپوزيشن رہنماؤں سے بھی رابطہ کریں گے