عمران خان کی وکٹیں گرانے کی اوقات نہیں, وکٹیں گرانے کے عمل میں کہیں سسٹم کی وکٹ ہی نہ گر جائے، وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کاکناتھا،،کہ یہ اجلاس موجودہ اسمبلی کا آخری اجلاس ہوگا،،انہوں نےکہا،کہ نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر اپوزیشن کی طرف سے نام کا انتظار ہے،،ایک سوال پر رانا ثنااللہ نے کہا،کہ چودھری نثار پی ٹی آئی میں نہیں جا رہے،،وکٹیں گرانے کے پیچھے جو قوتیں سرگرم ہیں،عمران خان ان کا کھیل کھیل رہا ہے،،وکٹیں گراتے وقت عمران خان خیال رکھیں کہ کہیں ملک کی وکٹ ہی نہ گر جائے،بجٹ کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون کاکہناتھا،،کہ دیگر تین صوبے بجٹ دیں گے،،تو پنجاب بھی بڑے بھائی کے طور پر بجٹ پیش کرے گا،،صوبائی بجٹ چار ماہ کے لیے ہوگا،یا سال کےلیے،،اس کا فیصلہ ستائیس اپریل کو وفاقی بجٹ کے مطابق ہوگا،راناثنااللہ نے کہا،،کہ سرکاری ملازمین زیادہ امید نہ لگائیں،بجٹ میں ان کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ معمول کے مطابق ہوگا،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا،کہ پنکی پیر اور عمران خان کے ستارے تو ملتے ہیں لیکن ان کے ستارے پاکستان سے نہں ملتے