ایرا نے زلزلہ متاثرہ علاقوں کے لیے کیا کیا؟ ایرا میں چاچے مامے بھرتی کئے گئے،غیرملکی فنڈز بھی آئے لیکن متاثرین کے کمبل تک فروخت کردیئے گئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار
سپریم کورٹ میں زلزلہ متاثرین فنڈزکیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا غیرملکی امدادقومی خزانے میں ڈال دی گئی؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ڈویلپمنٹ کیلئےمختص رقم وزارت خزانہ جاری کرتی ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ زلزلے کے وقت مخیر حضرات نے فنڈز بھی دئیے، غیر ملکی امدادبھی پاکستان آئی، زلزلہ متاثرین کےکمبل فروخت ہوگئے، بتائیں مجموعی طورپرمتاثرین کےلیےکتنی امدادآئی؟ وزارت خزانہ حکام نے عدالت کو بتایا کہ بیرون ملک 2.89ارب ڈالرامداد آئی، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ جس نےفنڈزدیئے ان کوبھی بلالیتےہیں، ایرانےزلزلہ متاثرہ علاقوں کےلیےکیاکیا؟ایرامیں اپنے رشتہ داروں کوبھرتی کیاگیا، ایرامیں چاچےمامےبھرتی کئےگئے، دوران سماعت چیف جسٹس نے زلزلے سے متاثرہ علاقے بالا کوٹ جانے کا فیصلہ بھی کیا،، کہا کہ ہیلی کاپٹرکرایہ پرلینےکاکیاریٹ ہے، رجسٹرارسپریم کورٹ پرائیویٹ ہیلی کاپٹرسےمتعلق معلومات لیں،،، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اپنے خرچے پرزلزلہ متاثرہ علاقوں کادورہ کریں گے، ہم عدالت کی ساری کارروائی چھوڑ کر بالاکوٹ جارہے ہیں، جس جس نے جانا ہے ہمارے قافلے کے ساتھ آجائے، سرکارکےخرچ پرروانہ نہیں ہوں گے، ہم ڈھابےوغیرہ سے کھانا کھا لیں گے۔۔۔