مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشتگردی , 4 معصوم کشمیری نوجوانوں شہید
قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چار نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیری عوام کی بڑی تعداد نے بھارتی فورسز کے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا اور قابض افواج کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ، آنسو گیش کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال بھی کیا گیا۔بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین کے خلاف کارروائی میں متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے۔حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے اپنے ایک بیان میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی میں سفاکانہ قوانین بند کیے جائیں۔رواں ماہ کے آغاز سے اب تک بھارتی فوج کی بربریت سے 20 سے زائد کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔