گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے علی ظفر کی جانب سے بھجوایا جانے والا ہرجانے کا نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی
اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کی لیگل ٹیم کو علی ظفر کی جانب سے بھیجا گیا ہرجانے کا نوٹس وصول ہوگیا ہے، میشا شفیع کے وکیل محمد احمد پنسوتا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں علی ظفر کی جانب سے بھجوایا گیا قانونی نوٹس مل گیا ہے، انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے نوٹس ملنے کی تصدیق کی ،، محمد احمد پنسوتا نے لکھا کہ نوٹس میں علی ظفر کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ان کی موکلہ کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی باتیں حقیقت پر مبنی ہیں،، علی ظفر نے تین سینئر وکلا کی وساطت سے لیگل نوٹس بھجوایا، وکلا میں علی ظفر کے سسر علی سبطین فضلی، خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ اور ممبر پنجاب بار رانا انتظار شامل ہیں،، میشا شفیع کے وکیل احمد پنسوتا کہتے ہیں کہ معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے ، علی ظفر معافی مانگیں تو ان سے بات ہوسکتی ہے، میشا شفیع کے پاس جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے ثبوت موجود ہیں، ،اگر ثبوت نہ ہوتے تو وہ علی ظفر پر الزام ہی نہ لگاتیں، میشا شفیع کا کہنا ہے کہ وہ ہر فورم پر نہ صرف بھرپور جواب دیں گی بلکہ لگائے گئے الزامات کو ثابت بھی کریں گی۔