نابالغ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں بھارت میں مذہبی گرو کو عمر قید کی سزا
بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جودھپور کی ایک عدالت نے ملک کے سرکردہ سادھو آسارام کو ایک نابالغ لڑکی کے ریپ کے مقدمے میں مجرم قرار دینے کے بعد عمر قید کی سزا سنا دی ہے، 77 سالہ آسارام پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے آشرم میں اگست 2013 میں ایک 16 سال کی نابالغ لڑکی کا ریپ کیا تھا،، آسا رام کے چار ساتھیوں میں سے شلپی اور شردچندر کوبھی قصوروار قرار دیا گیا اور انہیں 20، 20 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دو کو بری کر دیا گیا ہے، عدالت نے تینوں مجرموں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ جج نے جس وقت آسا رام کو سزا سنائی تو وہ سزا سنتے ہی رو پڑے، آسارام ساڑھے چار برس سے جیل میں ہیں، وہ بھارت کے مقبول ترین سادھو ہیں ، جن کے 19 ملکوں میں400 سے زیادہ آشرم ہیں،ان کے پیروکاروں کی تعداد کروڑوں میں بتائی جاتی ہے، دنگوں کے پیش نظر بھارتی وزارت داخلہ نے فیصلے سے قبل مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان اور ہریانہ میں حساس مقامات پر اضافی سکیورٹی تعینات کر دی تھی