وزیراعظم عمران خان آج چین کے4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان آج سے چین کا چار روزہ دورہ کررہے ہیں ۔وہ یہ دورہ چینی صدر شی چن پنگ کی دعوت پر جمعہ کو بیجنگ میں شروع ہونے والے دوسرے ایک خطہ ایک شاہراہ فورم میں شرکت کیلئے کررہے ہیں۔وزیراعظم فورم کی افتتاحی تقریب سے اہم خطاب اور رہنمائوں کی گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابقوزیراعظم عمران خان آج سے چین کا چار روزہ دورہ کررہے ہیں ۔وہ یہ دورہ چینی صدر شی چن پنگ کی دعوت پر جمعہ کو بیجنگ میں شروع ہونے والے دوسرے ایک خطہ ایک شاہراہ فورم میں شرکت کیلئے کررہے ہیں۔وزیراعظم فورم کی افتتاحی تقریب سے اہم خطاب اور رہنمائوں کی گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے سے متعلق کئی دیگر پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے میں شامل ملکوں کو علاقائی روابط پالیسی میں مطابقت پیداکرنے ‘ سماجی واقتصادی ترقی اور تجارت کے بارے میں خیالات اورتجربات کے تبادلے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔فورم میں چالیس ممالک کے رہنما اور سو سے زائد ملکوں ‘ بین الاقوامی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے وفود شرکت کریں گے۔وزیراعظم جن کے ہمراہ ایک وزارتی وفد بھی ہوگا کئی سربراہان مملکت اور کاروباری اورتاجر رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ عمران خان کے بیجنگ کے دورے کی ایک اہم خصوصیت پاکستان اور چین کے درمیان آزاد وتجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخط ہونا بھی ہے۔چین کے ساتھ تجارت کے فروغ کے دوران پاکستانی صنعتوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے معاہدے میں خصوصی اقدامات پر بھی غورکیاجارہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کومزید بڑھانے کیلئے دورے کے دوران کئی دیگر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیںگے۔وزیراعظم چینی صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم لی KEQIANG کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ وزیراعظم بیجنگ بین الاقوامی باغبانی نمائش 2019ء میں شرکت کریں گے اور بیجنگ میں پاکستان کے بارے میں تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔یہ وزیراعظم کا چین کا دوسرا دورہ ہوگا۔انہوں نے اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں چین کا دورہ کیاتھا