غلام سرور خان سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلام سرور خان کی وزارت سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا. میڈیا بریفنگ میں گیس کمپنیوں کی بد انتظامی کے بارے میں حقائق سے قوم کو آگاہ کیا تھا. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلام سرور خان کی وزارت سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا. میڈیا بریفنگ میں گیس کمپنیوں کی بد انتظامی کے بارے میں حقائق سے قوم کو آگاہ کیا تھا. انہوں نے کہا کے گیس کے مسئلے کے ذمہ داران کمپنیوں کے اعلی عہدے داران ہیں. ان عناصر کو بے نقاب کیا جنہوں نے سازش کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غلام سرور خان صاحب میرے نہایت قابل احترام بھائی ہیں، ان کی دل سے عزت کرتی ہوں. سیاق وسباق بدل کر کچھ اور رنگ دینا افسوسناک ہے