برطانیہ میں موحالیاتی تبدیلیوں کے خلاف احتجاج، مظاہرین سڑک پر لیٹ گئے

برطانوی دارالحومت لندن میں موحولیاتی تبدیلوں کے خلاف احتجاج جاری ہے، ہزاروں مظاہرین نے ہائیڈپارک کے سامنے سڑک پر لیٹ کر احتجاج کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس انوکھے انداز اور مظاہرین کی جانب سے مزاحمت کے پیش نظر انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی۔ مظاہرین دنیا میں پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے شہریوں میں شعور اجاگر کرنے اور مقتدر اداروں کے خلاف اقدامات نہ کرنے پر شدید احتجاج کررہے ہیں۔ موحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ حیوانات کو بھی خطرات کا سامنا ہے، جبکہ پہاڑوں پر برف بھی آہستہ آہستہ پگھل کر ختم ہورہی ہے۔ لندن میں احتجاج کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نو دن تک جاری رہنے والے اس مظاہرے کا آج آخری دن ہے، جبکہ پارلیمنٹ کے اطراف بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز برطانوی پولیس نے وسطی لندن نے وہ گلابی کشتی ہٹا دی جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کا مرکز بنی ہوئی تھی۔