اقوام متحدہ کالیبیا میں جاری جھڑپوں اورانسانی صورتحال کے اثرات پراظہار تشویش
اقوام متحدہ نے لیبیا کے مختلف علاقوں میں جاری جھڑپوں اورانسانی صورتحال کے اثرات پرتشویش ظاہر کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امدادی ادارے طرابلس اوراس کے گردونواح سے حالیہ لڑائی سے بچنے کے لئے نقل مکانی کرنے والے سینکڑوں افرادکا اتہ پتہ معلوم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اوران کے خصوصی نمائندے غسان سلامے لیبیا کے بحران کادیرپااور پُرامن حل تلاش کرنے کے لئے افریقی یونین کے ساتھ روابط برقرار رکھنے کے لئے پُرعزم ہیں