شام میں ایک کروڑبیس لاکھ افرادکوامدادکی ضرورت ہے:اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے کہاہے کہ شام میں ایک کروڑبیس لاکھ افرادکوامدادکی ضرورت ہے اور دس میں سے آٹھ افرادخط غربت سے نیچے زندگی بسرکررہے ہیں اقوام متحدہ نے کہاہے کہ شام میں ایک کروڑبیس لاکھ افرادکوامدادکی ضرورت ہے اور دس میں سے آٹھ افرادخط غربت سے نیچے زندگی بسرکررہے ہیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرسلامتی کونسل میں گفتگوکرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی امور کی نائب سیکرٹری جنرل Ursula Mueller نے ادلب اَل ہول کیمپ اوررکبانہ کی تشویشناک صورتحال کواُجاگرکیا۔انہوں نے کہاکہ جنگجوئوں اورشدت پسندگروپوں سے مبینہ طورپروابستہ بچے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت خصوصی نگہداشت اورحفاظت کے مستحق ہیں۔