خیبرپختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کےلئے26 ارب روپے کی منظوری
خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کےلئے چھبیس ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق یہ رقم تقریباً آٹھ سو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر خرچ کی جائیں گی۔ یہ منصوبے تعلیم، صحت، زراعت، شاہراہوں اور کھیلوں کے فروغ سے متعلق ہیں۔ دہشت گردی سے متاثرہ تمام قبائلی افراد کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔