روس کا دنیا کے پہلے موبائل نیوکلیئر پاور پلانٹ کا کامیاب تجربہ

روس نے دنیا کے پہلے موبائل نیوکلیئرپاور پلانٹ(این پی پی)کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا ہے۔روساٹام نیوکلیئر کارپوریشن کی ایک معاون کمپنی نے اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔نیوکلیائی توانائی سٹیشن کے ڈائریکٹر روزینیرگوٹام نے کہا ہے کہ یہ کامیاب تجربہ روساٹام کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔