سری لنکا دھماکے: مزید 16 افراد گرفتار، تعداد 75ہوگئی۔
سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں میں ملوث مزید 16 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 75 ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار پر ہوئے دھماکوں میں اموات کی تعداد359 ہوگئی ، سری لنکا بھر میں مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لیے تعینات فوجی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ۔دھماکوں میں ملوث مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے رات گئے ملک بھر میں مزید 5 ہزار فوجی اہلکار اور 2 ہزار بحری و فضائی اہلکار تعینات کیے گئے ۔حکومت نے ملک میں تمام اقسام کی ڈرون پروازوں پر بھی پابندی لگا دی ہے، ملک بھر کی فضا سوگوار رہی جبکہ دکانیں، دفاتر بند اور سڑکیں سنسان رہیں۔