وزیراعظم کی زبان پھسل گئی تھی ،یاسمین راشد عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں
صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بلاول کو صاحبہ کہنے پر عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہنے پر وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں اور کہا کہ وزیر اعظم نے بلاول سے متعلق جو کہا وہ خود وضاحت دیں گے۔یاسمین راشد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بلاول کو صاحبہ کا لفظ کہنا سلپ آف ٹنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بینظیربھٹو کی بہت بڑی سپورٹر رہی ہیں۔اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا جھکاو والد کی طرف زیادہ ہے ، وہ اسمبلی میں جو بولتے ہیں وہ اپنے والد اور پھپھو کا تحفظ کررہے ہیں۔